9 ستمبر 2011 - 19:30

چين نے ايک بار پھر تائيوان کو اسلحہ فراہم کرنے کے سلسلے ميں امريکہ کو خبردار کيا ہےـ

ابنا: چين کے حکومتي ذرائع کے مطابق چين نے سنيچر کو خبردار کيا کہ تائيوان کو اسلحہ فروخت کرنے کي صورت ميں چين امريکہ تعلقات پہلے سے زيادہ کشيدہ ہو جائيں گےـ چين کي وزارت خارجہ کي ترجمان جيانگ يو نے تائيون کو اسلحہ فروخت کرنے کے امريکہ کے منصوبے کي شديد مخالفت کي اور اسے بہت خطرناک قرار دياـ

چين کے نقطہ نگاہ سے تائيوان کا مسئلہ اور اسے ہتھيار کي فراہمي چين امريکہ تعلقات ميں خاص اہميت رکھتا ہےـ سن دو ہزار دس ميں امريکہ نے تائيوان کو چھے ارب چاليس کروڑ ماليت کا اسحلہ فروخت کيا تھا جس کي وجہ سے واشنگٹن بيجنگ فوجي تعلقات منقطع ہو گئے تھےـ

چين ميں سن انيس سو انچاس ميں خانہ جنگي بند ہو جانے کے بعد سے اب تک تائيوان چين کي مرکزي حکومت سے الگ ملک کي حيثيت سے خود کو پيش کرتا رہا ہے ليکن چين اس جزيرے کو اپني سرزمين کا حصہ قرار ديتا ہے-...........

/169